ارنا کی رپورٹ کے مطابق، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چینی صدر «شی جین پینگ» کی دعوت پر ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی 13 فروری بروز پیر کو چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق،اس دورے کے دوران چینی صدر شی جین پینگ اور آیت اللہ رئیسی ملاقات کریں گے۔ دونوں ممالک کے رہنما باہمی تعلقات اور مشترکہ دلچپسی کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے، اور ایران چین تعلقات کی ترقی کے لئے منصوبہ بندی کریں گے ۔
صدر رئیسی چین کے قیام کے دوران ایران اور چین کے تاجروں کے درمیان مشترکہ نشست میں بھی شرکت کریں گے اور چین میں مقیم ایرانی شہریوں سے ملاقات کریں گے۔
بیجنگ میں ڈاکٹر رئیسی کے دیگر پروگراموں میں چین کے اعلیٰ مفکرین اور دانشوروں کے ساتھ ملاقاتیں اور بات چیت ہوگی۔
وزراء اور کابینہ کے ارکان کا ایک گروپ اس سفر میں صدر کے ہمراہ ہیں۔
رئیسی چینی نئے سال میں چینی صدر کے پہلے سینئر مہمان ہیں۔
آپ کا تبصرہ